نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست تامل نڈو میں ڈیم کے پاس سیلفی لیتے ہوئے نوبیاہتا دْلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سیرو تفریح کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ایک ساتھ ہاتھ پکڑے پامبار ڈیم کے قریب پانی میں کھڑے تھے اور سیلفی لینے کی کوشش میں تھے کہ اچانک ان میں سے ایک شخص کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث توازن برقرار نہ رکھنے سے باقی لوگ بھی پھسل کر ڈیم میں جاگرے،دلہن کے شوہر اور اس کی بہن کو بچا لیا گیا ۔