20 نئے لا افسروں کی تعیناتی ‘ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،7ڈپٹی اور14 اسسٹنٹ شامل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت قانون و انصاف نے20 نئے لاء افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نئے لاء افسران میں ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،7ڈپٹی اٹارنی جنرلز اور14 اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز شامل ہیں،ان لاء افسران کی تقرری کی منظوری صدر مملکت نے دی،تعینات ہونے والے لاء افسران میںسنیئر قانون دان قاضی بابر ارشاد کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پشاور ،وکلاء احمد سلیم خان ،محمد حبیب قریشی اور محمد توفیق کو ڈپٹی اٹارنی جنرلز،سیف الرحمان خٹک ،محمد صدیق ،،الطاف حسین خان ،عابد حسین انقلابی اور جواد علی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز پشاور مقرر کیا گیا ہے ،ثناء اللہ ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ڈی آئی خان ،محمد پرویز خان تنولی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل،توقیرالرحمان اور بلال خان کو اسسنٹ اٹارنی جنرل ایبٹ آباد تعینات کیا گیاہے ،وکیل نجیب اللہ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل بنوں جبکہ اسد علی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے ،نوروز خان ایڈووکیٹ کو دپٹی اٹارنی جنرل مینگورہ جبکہ نسیم گل ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے ،محمد احمد جوئیہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لاہور ،اصغر علی ایڈووکیٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل راولپنڈی ،اسلام آباد ،نعمان یوسف کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بہاولپور تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ،یادرہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل بھی 120نئے لاء افسران کی تقرری کی تھی جبکہ سو سے زائد لاء افسران کو برطرف بھی کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن