2018ء میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا: ایف بی آر

Oct 09, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2.63 ملین تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس سال 2017ء کے دوران 1.84 ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہی ہے اور ٹیکس سال 2019ء کے دوران اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں