بورے والا: لڑکی اور کزن کو اغوا کر کے تشدد، بال اور مونچھیں کاٹ دیں

Oct 09, 2019

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں 483ای بی میں سات افراد کا اغواء کے بعد نابالغ لڑکی اورکزن پر تشدد، نوجوان کی مونچھیں اور بال کاٹ دیئے۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود میڈیکل رپورٹ جاری نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد سکنہ 483ای بی کے مطابق ملزمان محمد اکرام سکنہ 483ای بی اور محمد عرفان نے سائل کی بیٹی )ش) اور بھتیجے محمد اختر کو اغواء کر لیا اور گھر لے گئے جہاں پر ملزمان اورساتھیوں بابر ، بائو نائی، علی احمد اور دو نامعلوم افراد نے اختر علی کے بال کاٹنا شروع کر دئیے اور سائل کی نا بالغ بیٹی (ش) کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، بعد ازاں گواہان کی منت سما جت پر ملزمان نے اغواء کی گئی چھٹی جماعت کی طالبہ (ش) اور محمد اختر کو چھوڑ دیا وجہ عناد دونوں فریقین کے درمیان احاطہ کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ سائل غلام محمد نے بتایا کہ واقعہ کو پانچ روز گزرنے کے باوجود ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی جبکہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں