اسلا م آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاق سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کے بنچ نے کی۔فاضل جسٹس نے کارروائی کے شروع میں استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سپریم کا فیصلہ موجود ہے اس پر وفاق کا کیا مؤقف ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا جو عدالت حکم صادر فرمائے وفاق نے عمل کرنا ہے۔