لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب نے حکومت سے آٹے اور اسکی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق پورے ملک کی گندم کی کھپت50 سے 60لاکھ ٹن ہے، اس وقت پاسکو اور دیگر صوبوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ستر سے75ہزار ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ اگرحکومت کو گندم کی قلت کا خدشہ ہے تو اس کیلئے بھی حکومت پالیسی بنائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آٹے اور اسکی مصنوعات کی ایکسپورٹس سے پابندی اٹھائے کیونکہ اس سے نہ صرف ملکی معیشت میں بہتری آئیگی بلکہ لوگوں کو بہتر روزگار بھی ملے گا۔
آٹا اور اس کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Oct 09, 2019