لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو رمضان شوگر ملز کے کاشتکاروں کو رقم ادا نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور کاشتکار نے رمضان شوگر ملز کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کو 6 ماہ پہلے لاکھوں روپے مالیت کا گنا فراہم کیا لیکن شوگر ملز نے رقم کی ادائیگی نہیں کی۔