بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات‘ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی

Oct 09, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سے سندھ کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پی پی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔

مزیدخبریں