لاہور (پ ر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام عظمت قرآن کانفرنس ایوان مشائخ 10شالیمارروڈ میں سرپرست پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقدہوئی جس سے چاروںمسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مولانا مشتاق احمد ،محمد ممتازاعوان ،مفتی غلام حسین نعیمی ،سیدمحمود غزنوی ،علامہ وقارالحسنین نقوی ،مولانا حنیف حقانی ،پیر ایس اے جعفری ،مولانا یوسف احرار،پیرطارق محمود نقشبندی،مفتی محمد عمر ،علامہ عبدالمصطفے ٰ چشتی ،پیرجمشید احمد نورانی ،حاجی محمد فیصل ،محمد ریاض چوہدری ،اقبال مغل ،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی،مفتی شہبازعالم ،علامہ قاری خالد محمود ،حافظ طلحہٰ فاروقی اورحافظ افتخاراحمد فخر نے خطاب کیا اور کہاکہ ہم دینی مدارس کی آزادی وخود مختاری کا مکمل تحفظ کرینگے اور ان پر ہرگزآنچ نہیں آنے دینگے اورنہ ہی کسی بیرونی ایجنڈے پر اسلامائزیشن کا عمل رول بیک کرنے دینگے علماء نے کہاکہ دینی مدارس کی اصلاح کرنے والے خود قابل اصلاح ہیں ہم انہیں مداخلت فی الدین نہیں کرنے دینگے ۔
دینی مدارس کی آزادی وخودمختاری کا تحفظ کرینگے :چاروں مسالک علماء بورڈ
Oct 09, 2019