4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تبدیل شعیب انور، میاں مدثر انور لاہور تعینات

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دئیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم احمد کولاہور سے پاکپتن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خان کو لاہور سے ساہیوال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شعیب انور کو پاکپتن سے لاہور تعینات اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں مدثر انور کو ساہیوال سے لاہور تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ججز کو 12 اکتوبر تک چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...