الجوف میں یمنی فوج نے ایرانی ساختہ بمبار ڈرون تباہ کردیا

یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے الجوف گورنری میں حوثی باغیوں کی طرف سے ایک فوجی کیمپ پربمباری کے لیے بھیجا گیا مسلح ڈرون طیارہ مار گراتے ہوئے کیمپ کو تباہی سے بچا لیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل الحجہ گورنری میں یمنی فوج نے مسلح ڈرون اور گذشتہ ہفتے حیران گورنری میں ایرانی ساختہ ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں عرب اتحادی فوج کی مدد سے یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھین لیے۔ فوجی آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔یمنی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی صعدہ میں رازح اور ظاھر ڈاریکٹوریٹ میں جبل بنی سعد کے علاقے سے حوثی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔ سرکاری فوج نے الظاھر اور حیدان کے علاقوں کو ملانے والی مرکزی سپلائی لائن وادی لیہ کے مقام سے کاٹ دی گئی ہے۔ادھر جنوبی یمن میں الضالع گورنری میں بھی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں ان سے متعدد اہم علاقے چھین لیے۔

ای پیپر دی نیشن