جام پور( خبر نگار) سرکل آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکشن جام پور سردار عصمت اللہ خان قیصرانی نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ماہ ستمبر میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 23لاکھ پچیس ہزار روپے ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 6لاکھ 70ہزار روپے کی رقم سرکاری خزانوں میں جمع کرائی ہے ۔ انہوںنے بتا یا کہ غیر رجسٹر ڈ اور بغیر ٹوکن گاڑیوں کو تھانہ میں بند کرکے رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5لاکھ روپے جمع کرائے ۔