ہائی پرفارمنس سنٹر کی دیوار پر لگی خاردار تار ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی غفلت کی وجہ سے ملک میں درجنوں کرکٹرز اور بین الاقوامی کرکٹ کے پرامن انعقاد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔نیشنل ہائی پر فارمنس سنٹر کی جگہ جگہ سے ٹوٹی خاردار تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ حضرت امام حسین روڈ پر واقع نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی عقبی دیوار پر لگی خاردار تار دو جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔ ایک جگہ سے خاردار کئی فٹ مکمل غائب ہے جبکہ دوسری جگہ سے تار ٹوٹ کر نیچے گری ہوئی ہے جو نقصان کا سبب ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پاکستان آ رہی ہے جب کہ نومبر میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے باقی ماندہ میچز کروانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ ان حالات میں سیکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن