پاکستان میںآنتوںکی سوزش کے لئے نئی امریکی دوا متعارف

کراچی(نوائے وقت نیوز)آئی بی ایس (irritable bowel syndrome) پاکستان میں ایک عام بیماری ہے جس میںچھوٹی آنت میں سوزش ہوجاتی ہے اور وہ صیح طریقے سے کارکردگی سے محروم ہوکر کھانے کو ہضم کرنے کی صلاحیت اور مفید اجزا کو جسم کے متعلقہ حصوں تک پہچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔ اس بیماری سے نبٹنے کے لئے امریکہ میں آہستہ آہستہ جسم میں گھلنے والے پیپرمنٹ کیپسول کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں انتہائی باریک زرے جوچھوٹی آنت تک  پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں شامل ہیں۔ اسے آئی بی گارڈکا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں بھی ۲۸فیصد آبادی اس مرض سے متاثر ہے اس لئے اسے پاکستان میں بھی  آئی بے کام کے نام سے متعارف کرادیا گیا ہے۔اس کو پاکستان میںدواسازی کے شعبے کی ایک انتہائی تجربہ کار شخصیت کی نگرانی میں متعارف کرایا گیا ہے جو اس سے پہلے پاکستان میں چار مختلف بین الاقوامی کثیر القومی کمپنیوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ قدرتی اجزا سے بنی پہلی ایسی دوائی ہے جسے تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس بیماری میں موئثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ پاکستان میں اسے ایس ایچ مارکیٹنگ کے ذریعہ مہیا کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن