حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین شپ میں اکنامک کوآرڈی نیشن گروپ تشکیل دے دیا گیا، 11 وزارتوں پر مشتمل اکنامک ا?وٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈی نیشن قائم کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا، خزانہ اور کامرس کے مشیر شامل ہیں۔کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کیلئے حکمت عملی مرتب کرے گی۔کوآرڈی نیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اور وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں، کوآرڈی نیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن