کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل برقرا ر رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 503پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس کئی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 80ارب2کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت10.39فیصد زائد رہی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکٹ میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایسای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے40414پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 503.66پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کو47کروڑ68لاکھ69ہزار392حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو43کروڑ19لاکھ26ہزار سے زائد شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی تھی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے240کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ155میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار میںتیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ80ارب2کروڑ6لاکھ27ہزار642 روپے بڑھ کر 75کھرب49ارب53کروڑ97لاکھ94ہزار6 روپے ہو گیا ۔
انڈکس 40 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز سرمائے میں 80 ارب اضافہ
Oct 09, 2020