لاہور(نیٹ نیوز) لندن میں موجود ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں 32 ملین پاؤنڈزکی جائیدادیں ہیں۔ فیصل واوڈا قوم کو بتائیں ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینے والے سے کون پوچھے گا یہ جائیدادیں کہاں سے آئیں؟۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ن لیگ پر تہمت اور غداری کے الزامات لگانے والے خود پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔