اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ہیلی کاپٹر سمیت جنوبی کوریا کے بحری جہازکے ساتھ بحری مشق میں شرکت کی۔ دونوں بحری جہاز فی الوقت خلیج عدن میں موجود ہیں اور انسداد قذاقی اور اس اہم علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس بحری مشق میں خطے کے بحری تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئی آپریشنل سیریل شامل تھے جن کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاک بحریہ، حکومتی پالیسیوں کے عین مطابق سمندری تحفظ اور خطے کی سکیورٹی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس مشق سے پاک بحریہ اورجنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔
انسداد قزاقی: پاک بحریہ، جنوبی کوریا کے جہازوں کی خلیج عدن میں مشترکہ مشق
Oct 09, 2020