لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا۔ اپوزیشن نے آج کے اجلاس کیلئے حکمت عملی بنا لی، اپوزیشن شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے باقاعدہ پلے کارڈ بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کی پالیمانی پارٹی کا اہم اجلاس سابق سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں سینئر لیگی رہنما سمیع اللہ خان، ندیم کامران، اقبال گجر، اویس لغاری، عظمیٰ بخاری، ذیشان رفیق و دیگر پارٹی رہنماء
موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے اور رولز سے ہٹ کر کوئی قانون سازی بھی نہیں کرنے دی جائے گی۔