ملتان (کرائم رپورٹر ) خودکشی کرنیوالے جیل وارڈر محمد وسیم کے اہل خانہ نے محسن رفیق چوہدری ڈی آئی جی ملتان کے ساتھ ملاقات کی،مرحوم وارڈر کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی، ڈی آئی جی نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم وارڈر کے ورثا کو جلد محکمانہ واجبات کی ادائیگی کے سلسلہ میں یقین دہانی کرائی۔
اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کو ہدایات کی کہ مرحوم وارڈر کے واجبات کے کیسز فوری بنا کر متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوائے جائیں۔
ڈی آئی جی محسن رفیق چوہدری سے خودکشی کرنیوالے جیل وارڈر محمد وسیم کے اہلخانہ کی ملاقات‘ تعاون کی یقین دہانی
Oct 09, 2020