اپنی کرپشن چھپا رہی ہے۔ سرکاری چور کسی کی پکڑ میں نہیں آرہے۔ سٹیٹ بنک نے گیارہ سو ارب روپے صنعتکاروں میں تقسیم کیے لیکن کرونا کے متاثرین، غریب عوام کو کچھ نہیں ملا۔ کرونا متاثرین کے لیے باہر سے آنے والی اربوں روپے کی امداد میں سے 87 فیصد حکومت خود ہڑپ کر گئی اور صرف 13 فیصد عوام پر خرچ ہوا جبکہ حکومت نے بجٹ میں سے بھی کرونا متاثرین کی امداد کے نام پر کٹوتی کی۔ اس لوٹ کھسوٹ اور خورد برد کا آڈٹ کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ کسی حکومتی کمیٹی پر کوئی اعتبار نہیں۔ غداری اور بغاوت کے مقدمات مخالفین کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی 73 سالہ جدوجہد آزادی کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیا ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوام کے حقوق، شفاف انتخابات اور میڈیا کی آزادی کے لیے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر تحریک چلائے گی اور ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تحریک کو منظم اور فعال کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں لیاقت بلوچ، میاں اسلم، سینیٹر مشتاق خان، حافظ نعیم الرحمن اورمرکزی و صوبائی امراء شامل ہیں۔ وزیراعظم کرکٹ کے کھلاڑی ہیں لیکن سنچریاں بنانے کا شوق وہ ہر چیز کی قیمت میں سوگنا اضافہ کر کے پورا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب کوئی حکومت غریبوں پر ظلم ڈھاتی ہے تو وہ از خود اللہ کی پکڑ میں آ جاتی ہے۔ پندرہ سال بعد بھی زلزلہ متاثرین کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ دریں اثناء اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر بر اہ علامہ زبیراحمد ظہیرکی قیادت میں وفد نے منصورہ میں سر اج الحق سے ملاقات کی۔ 'نائب امیر جماعت اسلامی مولانا عبد الغفار عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت جبکہ مر حوم کی سیاسی اور دینی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ سربراہ علامہ زبیراحمد ظہیرنے کہا کہ نائب امیر جماعت اسلامی مولانا عبد الغفار عزیز کا انتقال صرف جماعت اسلامی اور پاکستان کے لیے ہی نہیں ملت اسلامیہ کے لیے بھی بڑا نقصان ہے۔ انکے خاندان کے غم میں بھی برابر کے شر یک ہیں۔ انکی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔