عالمی ادارے نے 2020کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جار ی کردی 

Oct 09, 2020

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے نے سال 2020کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جار ی کردی جس میں پاکستان کا 70واں نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کی فہرست میں نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، رینکنگ میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار پاسپورٹ کی موبائیلیٹی ریٹ کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائیلیٹی ریٹ یا اسکور کسی بھی پاسپورٹ کی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے، اس حساب سے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پہلے جبکہ عراق کو آخری نمبر پر رکھا ہے۔وہ شہری جو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان اس رینکنگ میں 70ویں نمبر پر ہے، جنگ زدہ ملک عراق کو رینکنگ میں سب سے آخری پوزیشن دی گئی۔فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا ہیں۔، جہاں کی موبائیلیٹی ریٹ نیوزی لینڈ کے بعد سے سے بہتر ہے۔رینکنگ میں پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38ہے یعنی ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں