378ارب روپے مالیت کی  180ٹن منشیات نذرآتش

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 378 ارب روپے مالیت کی 180ٹن منشیات نذرآتش کردیں۔ کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق  انسداد منشیات فورس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی منشیات کو نذرآتش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم خان سواتی اورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری سمیت  دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے دوران بریگیڈئیرعاقب نذیرچوہدری نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے، مختلف اقسام کی 180 ٹن منشیات نذرآتش کی گئی ہیں۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 378 ارب روپے روپے سے زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...