لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل کیا۔ حکومت کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ نوازشریف نااہل ہوئے تو ان کی اپنی حکومت تھی۔ وہ ہماری حکومت میں نااہل نہیں ہوئے۔ نوازشریف پر مقدمات ہم نے نہیں بنائے کوئی شک نہیں عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیاں ہیں۔ کرونا وبا پر قابو پانے پر دنیا ہماری تعریف کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کا معیشت پر اثر پڑا۔ عوام فکر نہ کریں۔ حالات بہتر ہونگے۔ نوازشریف ہسپتال آئے تو پلیٹ لیٹس کی تعداد کم تھی۔ 12رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس دیکھی تھیں۔ نوازشریف کو متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو طبی سہولتیں دینے کا کہا 14 روز بعد پلیٹ لیٹس بہتر ہوگئے۔ لندن سے پلیٹ لیٹس کی کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی۔