لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید6 روپے اضافے سے226 روپے، زندہ برائلر مرغی 4 روپے اضافے سے 156 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2 روپے اضافے سے 152 روپے فی درجن رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز سے مجموعی طور پر 26 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔