خیرپور ٹامیوالی  عارضی مسکن میں کالے ہرن اور چنکارا منتقل : آئی ایس پی آر

Oct 09, 2020

بہاولپور(نمائندہ خصوصی) خیرپور ٹامیوالی میں12 ایکڑ پر محیط ایک عارضی مسکن کا قیام عمل میں لایاگیا  دسمبر2019 میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور جنگلات  پنجاب کے تعاون سے اس عارضی مسکن میں کالے ہرن(Black Buck) اور چنکارا کو منتقل کیا گیاتفصیل کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق صحرائے چولستان اپنے جنگلی حیاتیات کی بدولت ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی سے جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار،ماحول کی تباہی ،آبادی کے تیز پھیلااور  جنگلات کے کٹائو سے اس کا قدرتی حسن معدوم ہوگیا ہے۔ تقریبا11 ماہ ان جانوروں کو اس عارضی مسکن میں رکھنے کے بعدانہیں بیر بڈھ میں تین ایکڑ پر مشتمل ایک اور عارضی مسکن میں منتقل کیا گیاتاکہ انہیں بیر بڈھ کے جنگل میں چھوڑا جاسکے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ صحرائے چولستا ن میں کسی بھی مقام پر جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی سخت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پانچ سال قیدبمعہ جرمانہ اور اس کے علاوہ شکار میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا ۔  پاک فوج اورمحکمہ تحفظ جنگلی حیات اورجنگلات کی جانب سے صحراکے حسن میں اضافہ کی جانب ایک مثبت کاوش ہے۔ قدرتی مسکن میں ان جانوروں کی حفاظت اور افزائش نسل کیلئے تمام ضروری اقدامات بھی کیے گئے ہیں ۔ مستقبل میں بھی جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش نسل کیلئے پاک فوج اورمحکمہ تحفظ جنگلی حیات اورجنگلات کے تعاون سے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔  

مزیدخبریں