لاہور(نامہ نگار)چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس حضرت داتاگنج بخشؒکے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کے ہمراہ شبیہ تعزیہ جلوس کے روٹ پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موچی گیٹ، دہلی گیٹ،کوتوالی چوک، پانی والا تالاب،کربلا گامے شاہ سمیت عرس حضرت داتا گنج بخش ؒکے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ونگ کمانڈررینجرز 12-ونگ بریگیڈیئر نبیل ظفر،اے سی سٹی تبریز مری،ڈی ایس پیز،پولیس وضلعی انتظامیہ کے افسران ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کومرکزی جلوس میں ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے۔جلوس کے داخلی راستوں کے علاوہ تمام ذیلی راستوں کو اختتام تک سیل رکھا جائے۔ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ۔