راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے سوشل سکیورٹی ہسپتال آئی جے پی روڈ کا اچانک دورہ کیا وزیر محنت پنجاب نے اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی صوبائی وزیر نے مریضوں اور انکے لوسے علاج کی سہولیات بارے دریافت کیااور آپریشن تھیٹر اور مختلف واڈز کا وزٹ کیا اورہسپتال میں صحت کی سہولیات غیر تسلی بخش ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی وزیر محنت نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سینٹری انسپکٹر سجاد اکبرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ہسپتال میں سول ورک اور خستہ حال کمروں کو مرمت کروانے کی ہدایت کی صوبائی وزیر محنت نے ضروری میڈیکل مشنری کی فوراً خریداری کا حکم دیا جبکہ مسائل کے فوری حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی وزیر محنت نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کا ادارہ 70 لاکھ سے زائد مزدوروں اور انکے اہلخانہ کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے میڈیکل عملے کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوںاگرکوئی آفیسر کام نہیں کرے گا تو وہ گھر جائے گاہسپتال انتظامیہ اور عملہ کو معاملات ٹھیک کرنے کیلئے آخری وارننگ دی ہے۔
صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ
Oct 09, 2020