راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ پولیس نے فورتھ شیڈول میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی پر گھر پہنچنے پر ویڈیو پیغام دینے پر امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کے خلاف لسانی منافرت اور بغاوت کی دھمکی کے الزام میں دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا پولیس ترجمان کے مطابق فرخ کھوکھر کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے دھمکی پر مبنی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر مقدمہ درج کرلیاہے پولیس ترجمان نے کہا کہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر اور ان کے بیٹے فرخ کھوکھر کے خلاف قتل، قبضہ اور دہشت گردی ایکٹ سمیت مقدمات درج ہیںفرخ کھوکھر پر سال 2005ء سے قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کے کئی مقدمات درج ہیںنقص امن اور خطرناک کارروائیوں میں ملوث ہونے کے پیش نظر دونوں کے نام حکومت کی جانب سے فورتھ شیڈول کی لسٹ میں درج ہیںفورتھ شیڈول میں شامل افراد قانون کے مطابق اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں اور بلا اجازت اپنا رہائشی علاقہ بھی نہیں چھوڑ سکتے پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون سب سے بالاتر ہے ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاویڈیو بیان ذاتی مفاد کے لئے لسانی منافرت کو ابھار کر مذموم مقاصد کی تکمیل کی ایک بھونڈی کوشش ہے جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم پرہرگز اثر انداز نہیں ہو سکتی راولپنڈی پولیس کو ایسے بھونڈے اور دھمکی آمیز بیانوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتاپاکستان میں بسنے والے تمام افراد بنا تخصیص رنگ و نسل صرف پاکستانی ہیں پنجابی سے منسوب کر کے لسانی بنیادوں پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔