اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف غداری کے مقدمہ کوخارج کرنا ایک مثبت اقدام ہے۔ برسلز سے جاری ایک بیان میں علی رضا سید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور وہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ ان حالات میں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو جاری رکھتے ہوئے اسے بھارت کا حصہ بنانے کا اعلان کی ہے اس تناظر میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا نام غداری کے کیس میں شامل کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
راجہ فاروق حیدر کیخلاف غداری مقدمہ خارج کرنا مثبت اقدام ہے، علی رضا سید
Oct 09, 2020