امریکی جریدے کی رپورٹ سے بھارت کا دہشتگرد ،منافقانہ چہرہ بے نقاب ہوا , فیاض الحسن چوہان

 وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے کہا ہے کہ  امریکی جریدے کی رپورٹ سے بھارت کا دہشتگرد  اور منافقانہ چہرہ بے نقاب ہوا ۔  انہوں  نے اپنے بیان میں کہا کہ   امریکی جریدے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے  مطابق دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ، جریدے کی رپورٹ سے نہ صرف پاکستان کے پرامن موقف کی تائید ہوئی بلکہ بھارت کا دہشت گرد اور منافقانہ چہرہ بھی بے نقاب ہوا،بھارت نے ہمیشہ بالی وڈ کے ذریعے پاکستان، ہمارے سکیورٹی اداروں اور پوری امت مسلمہ کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین اسٹیبلشمنٹ، را، داعش اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے ساتھ ملکر امت مسلمہ کو بدنام کر رہی ہے، پٹھان کوٹ اور اڑی جیسے واقعات حقیقت کے برعکس صرف انڈین اسٹیبلشمنٹ کے ذہنوں کی اختراع ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امریکی جریدے نے بھارتی منافقت اور مودی سرکار کی چانکیا کی سیاست پر مہر ثبت کر دی ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نا صرف اندرونی و بیرونی بلکہ بین الاقوامی سطح پر قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن