پاکستان نے ٹڈی دل کے مسئلے پر قابو پالیا ہے:فخرامام

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹڈی دل کے مسئلے پر قابو پالیا ہے۔ آج اسلام آباد میں ٹڈی دل کےتدارک کے قومی مرکز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں  نے اس مسئلے سے مل کر نمٹاہے ۔ ان کی مربوط کوششیں اور دیہاتیوں کے تعاون سے ٹڈی دل پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہوئی کہ پاکستانی قوم کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 خوراک اور زراعت کے عالمی ادارے کی ترجمان Mina Dowlatchahi نے مختصر وقت میں اس مسئلے سے کامیابی سے نمٹنے پر پاکستان کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ہم ٹڈی دل کےخلاف کوششوں میں پاکستان کے اچھے اقدامات سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کےقومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نےا س موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مستقبل میں ٹڈی دل سے مزید موثر انداز میں نمٹنے کےلئے استعداد اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن