برسلز ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرے گا پاکستان بننے کے بعد پہلی دفعہ ایک ایسی جمہوری حکومت برسراقتدار آئی جس نے عوام کی نبض پر ہاتھ رکھا اور ان کی امنگوں کے مطابق پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظھار ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دروازے ہر پاکستان کے لیے کھلے ہیں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ترقی کرنے کے پاکستان اس وقت ایک آئیڈیل ملک ہے۔ انھوں نے کوونٹری سٹی کے کیبینٹ ممبر کامران خان کو پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کی آمد پر پاکستان اور اورسیز کے درمیان محبت کے رشتے قائم ہوں گے ،بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی، پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اورسیز پاکستانیوں کو بڑی اہمیت دیتی ہے ،حکومت کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹورسٹ پاکستان آئیں تاکہ پاکستان کا نام اور مقام بلند ہو، کامران خان جیسی شخصیات پاکستان کا پیغام دنیا میں پھیلائیں۔ کیبینٹ ممبر کوونٹری سٹی کامران خان نے کہا کہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ہاکستان کی اہم شخصیات سے ملنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی اور سینٹ کا وزٹ کر کے ممبران سے ملاقات کر کریں گے تاکہ انھیں اورسیز پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے جن کی مضبوط ٹیم میں امجد خان نیازی جیسی شخصیات ہیں جو محب وطن اور مخلص ہیں، جنھوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی اورسیز پاکستانیوں کو چائیے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، موجودہ حکومت انھیں کبھی مایوس نہیں کرے گی بلکہ ہمیشہ حوصلہ افزائی کرے گی ۔کامران خان نے کہا کہ وہ ممبر قومی اسمبلی امجد خان کو یورپ کے دورہ کی بھی دعوت دیں گے تاکہ پاکستان کے ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کیا جاسکے کیونکہ اس وقت ہر شخص پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرے ۔