لاہور( اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ نے انتشار انگیز تقریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت کی. کیپٹن(ر) صفدر بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو 20 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔انتشار انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اورپولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔