ننگرہار میں ڈینگی کے باعث 4 افراد جاں بحق

Oct 09, 2021

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈینگی سے26 افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر مولوی عطا الرحمٰن فاتح نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز ننگرہار کے تین اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ 40 افراد کے ٹیسٹ کئے گے جن میں سے 26 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کے بارے میں حکام نے بتایا کہ ننگرہار کے ضلع دوربابا کے ہسپتال میں بچے اور خواتین بھی داخل ہیں۔

مزیدخبریں