لاہور (خصوصی نامہ نگار)عقیدہ توحید اور ختم نبوت کا دفاع ہی مشن زندگی ہے ،کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے دورہ کراچی کے موقع پر کانفرنسوں اور جامع مسجد ابو ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا قرآن وسنت ہی شریعت مصطفیٰ ہے ،میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام دین خالص اس میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کی گنجائش نہیں ،انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کرا م کے وارث ہیں ، توحید ورسالت کا پیغام گھر گھر پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ عوام کو عقیدہ توحید ،اس کی اہمیت ، تقاضوں اور فوائد وبرکات سے آگاہ کیا جائے ،علماء کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ شرک کیا ہے ،اس کے نقصانات کیا ہیں ،بندہ اللہ تعالیٰ کی نظر کرم سے کس طرح محرم ہو جاتا ہے کے بارے میں میں بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ الحمد للہ تعالیٰ 400 سے زائد علماء و خطبا نے گذشتہ روز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران عوام کو شرک کے نقصانات اس کی تباہ کاریوں اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بننے والی بداعمالیوں سے عوام کو آگا ہ کیا۔
عقیدہ توحید ،ختم نبوت کا دفاع زندگی کامشن ہے: میاںجمیل
Oct 09, 2021