بجلی اکتوبر کیلئے1.95روپے یونٹ مہنگی،صارفین پر30ارب40کروڑ کا بوجھ

Oct 09, 2021


اسلام آباد (نامہ نگار) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بْری خبرآگئی اوربجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والا اضافہ اکتوبر کے بلوں میں ادا کرنا ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں ادا کرناہوگی جبکہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور کے الیکڑک صارفین پر نیپرا فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں