کوئٹہ (بیورو رپورٹ، نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ گورنر بلوچستان نے 5 ناراض وزیروں اور مشیروں کے استعفے منظور کرلئے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حکومت بچانے کیلئے جے یو آئی (ف) سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیل کے مطابق جن وزراء کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں ظہور بلیدی، عبدالرحمن کھیتران اور اسد بلوچ شامل ہیں۔ صوبائی وزراء نے 6 اکتوبر کو استعفے دیئے تھے۔ چار پارلیمانی سیکرٹریز اور 2 مشیروں نے بھی استعفے دیئے تھے۔ ترجمان کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کے استعفے گورنر منظور نہیں کرسکتا۔ مشیروں میں اکبر آسکائی، محمد خان لہڑی کے استعفے منظور کرلئے گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی۔ جام کمال نے حکومت بچانے کیلئے جے یو آئی سے مدد مانگ لی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔جام کمال نے بم دھماکے 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں جبکہ مجھے اتحادیوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔