پنجاب میں حیوانی پروٹین کی وافر دستیابی کیلئے کوشاں ہیں،ڈاکٹر کمال ناصر

Oct 09, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات مرغبانی پنجاب راولپنڈی  ڈاکٹر سید کمال ناصر نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے اس نظریہ او ر وزیر محکمہ لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک اور سیکریڑی لائیوسٹاک اسد رحمن گیلانی کی قیادت میں صوبہ بھر میں حیوانی پروٹین کی وافر دستیابی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کمیشن برائے انڈہ کے زیراہتمام ہر سال ماہ اکتوبر کے دوسرے جمعہ کو پوری دنیا میں انڈے کا  عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام الناس کو انڈے کی غذائی افادیت اور اس کے استعمال کی ضرورت و اہمیت سے روشناس کروانا ہے,انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولٹری ریسریچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں انڈے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ  سمینار او ر علامتی واک کے موقع پر کیا۔مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو جدید پولٹری جان محمد جاوید، چیف ایگزیکٹو کوالٹی پولٹری ڈاکٹر حسن سروش اکرم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحراور دیگر شرکاء نے سمینار میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر خصوصی علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزیدخبریں