8   طلبہ کیلئے ’’ٹرینڈ ایکسپرٹ پروفیشنل‘‘ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے

Oct 09, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)’’انٹر یونیورسٹی کنسورشیم‘‘ اور نائٹ ہیومن مینجمنٹ شالان جی ایل پاکستان کے اشتراک سے ملک بھر کی 65 حکومتی اور کم و بیش 100 پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں طلبہ کو ڈگری کلاسوں کی تعلیم کے ساتھ جدید سکلز سے بہرہ مند کرنے کیلئے  ’’ٹرینڈ ایکسپرٹ پروفیشنل‘‘ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے. اس پراجیکٹ کا مقصد عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھنے والی جدید تعلیم و تربیت اور سکلز کو فروغ دینا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل تعلیم مکمل کرنے کے بعد دنیا میں کہیں بھی باعزت اور فوری روزگار حاصل کر سکے. منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کل بروز اتوار صوبائی دارالحکومت لاہور کے قلعہ مغل اعظم میں ہوگا. کے ایچ ایم شالان جی ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پنجاب یونیورسٹی لاہور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد،پشاور یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی سرکاری و غیر سرکاری جامعیات کے ٹاپ انتظامی و تعلیمی افسران کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوگی. خالد نواز نے کہا کہ اس موقع پر طلبہ کو مکمل اور جزوی سکالر شپس پر دنیا کی 750  عالمی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تربیت اور سکلز حاصل کرنے کے مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں