مری،کٹے ہوئے ہونٹ ، تالو کے مریضوں کیلئے میڈیکل کیمپ

Oct 09, 2021

مری (نامہ نگار خصوصی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں جمعہ کو کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے لیے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیامیڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں تقریباًچھ سال کے بعد اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں لاہور سے آئے ہوئے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عثمان اور ان کی ٹیم نے چالیس مریضوں کا معائنہ کیا اور ان میں سے 16 مریضوں کو مفت آپریشن کیلئے اپنے ہمراہ لاہور لے گئے جہاں پر دس اکتوبر بروز اتوار مریضوں کا آپریشن معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر شیخ افضل اور ڈاکٹر فرخ کریں گے جبکہ مریضوں اور انکے لواحقین کے قیام وطعام کا بندوست بھی لاہور میں مفت ہو گا،مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کی اس کاوش پر ان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں