انڈے کااستعمال آج کی نسل کیلئے بہت ضروری :ڈاکٹر آصف علی

Oct 09, 2021


 ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام "انڈوں کی افادیت کے عالمی دن" کے حوالے سے سیمینار اور واک ۔سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔ سیمینار کے موقع پر زرعی یونیورسٹی کے طلباء طالبات نے انڈوں سے بنی مختلف اقسام کی ڈشز کے سٹالز بھی لگائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ انڈوں کا استعمال ایک مکمل غذاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈے کااستعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا آج کل کی نسل کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر حافظ اسحاق، ڈاکٹر نگہت، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر رفعت اور ڈاکٹر عزیز الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں