رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) سائوتھ پنجاب ہاکی لیگ انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل رحیم یارخان اورتحصیل خانپورکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول میں کھیلاگیا،میچ کی مہمان خصوصی تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر صائمہ طارق تھیں جبکہ ڈی ای اوسیکنڈری کستوراجی شاد نے خصوصی شرکت کی۔ خانپور کی ٹیم نے رحیم یارخان کی ٹیم سے میچ صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا، جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی صائمہ طارق اورکستورا جی شاد نے ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی ٹرافی دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صائمہ طارق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس کو گرائونڈ میں ہی رہنا چاہیے اس موقع پرنسپلز طیبہ انصر، نجمہ شہزاد، سپورٹس انچارج رضوانہ کلثوم ،فوکل پرسن لبنٰی مطلوب ودیگر موجودتھیں۔اس کے بعد اب ڈویژن لیول پرمقابلے ہونگے۔
انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ،خانپور کی ٹیم کامیاب
Oct 09, 2021