گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید سبطین رضا کی خصوصی ہدایت پر راہوالی میں جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے درمیان چناب گیٹ سے لے کر شوگر مل چوک تک تعمیر کی جانے والی گرین بیلٹ کا آدھے سے زیادہ کام مکمل ہوگیا جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے درمیان خوبصورتی اور فضائی آلودگی سے راہوالی کے علاقہ کو پاک رکھنے کیلئے سینکڑوں سایہ دار درخت اور پھلدار پودے لگانے کے علاوہ لگایا گیا ۔ سیٹیزن کمیٹی راہوالی کے صدر مشتاق احمد بادل، جنرل سیکرٹری عبدالطیف چوہدری، مبین احمد خاں ، المدد ویلفیئر سوسائٹی راہوالی کے صدر شکیل احمد باجوہ، چیئرمین نوید خاور باجوہ، محمد سرور انصاری نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی کوششوں کو سراہاہے۔