گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤاور سی پی او گوجرانوالہ کپیٹن (ر) حماد عابدپر مشتمل ڈسٹرکٹ سپیسیفک سروے کمیٹی نے سرکل آفس کامو نکی ِ، پیپلز کالونی،ماڈل ٹاؤن،کینٹ او ر وزیر آباد کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد سائلین کو تھانے میں پیش آنے والی مشکلات کوآسانی میں بدلنا ہے۔ ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے فیڈ بیک لیا اور تھانہ سے متعلق پانچ بنیادی مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی سجی منیر احمد ضیاء راؤ کہنا تھا کہ’’ پولیس کا فرض ہے مدد آپکی‘‘ اس نعرے کے تحت عام عوام کو بتانا ہے کہ آپ محفوظ ہیں اور آئین پاکستان کے تحت تمام شہری برابر ہیں جن کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے۔