بلوچستان میں ٹراما سنٹر کے وینٹی لیٹرز غیر فعال افرادی قوت کی کمی آپریشن تھیٹر بھی بند

Oct 09, 2021

کوئٹہ(پی پی آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں میں سہپولتوں کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹراما سنٹرز میں وینٹی لیٹر غیر فعال ہیں،افرادی قوت کی کمی ہے، اور صوبہ کے  متعددآپریشن تھیٹرز بند پڑے ہیں،  سول ہسپتال میں ویکسینیشن کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کو تعینات کیا گیا،  پیسے لیکر ویکسینیشن کارڈز جاری کرنیوالوں کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 ساتھی ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔پیرا پیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صدر جمال شاہ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے نام پر 665 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں, بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا  میڈیکل افیسرز کیلئے بنایا جانے والا پرچہ دئیے گئے نصاب میں  سے نہیں تھا، پاسنگ اوسط کم کرکے 33  فیصدرکھا جائے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف  احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے  صدر  ڈاکٹر احمد عباس نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو بنیاد بناکر سرکاری  ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے، انھوں نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کورونا  کی وبامیں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیک کو رسک الاؤنس فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں