کراچی (وقائع نگار)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی عمر شریف مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئے،صوبائی وزیر نے مرحوم عمر شریف کے سوئم میں شرکت کی،صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، جنرل سیکٹریری لالہ رحیم، سید سہیل عابدی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمدشاہ اور دیگر بھی موجود ہیں،صوبائی وزیر نے مرحوم عمر شریف کے صاحبزادوں جواد عمر اور فواد عمر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے سوئم پر فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سعیدغنی نے کہاکہ عمر شریف اس ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں فن کے لئے بڑا نام تھے،ان کی وفات نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے،ہم عمر شریف کے نام سے اس کی خواہش پر ایک ایسے ادارے کا قیام کریں گے جہاں سے سرٹیفکیٹ جاری ہو تو اس پر عمر شریف انسٹیٹیوٹ کا نام ہو،سندھ حکومت اب بھی عمر شریف کے اہلخانہ کے ساتھ ہے اور عمر شریف انسٹیٹیوٹ اور ماں اسپتال کے حوالے سے بھی ہم ان کے ساتھ ہیں،عمرشریف کے بیٹے جواد عمر شریف نے کہاکہ میں سندھ حکومت بالخصوص سعید غنی کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے میرے والد صاحب کی بیماری، ان کے انتقال، ان کی پاکستان میں کو لانے، نماز جنازہ اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی تدفین میں ہر لمحہ ہمارے ساتھ رہے مجھے میرے والد کی جسد خاکی کی وصولیابی کے وقت صبح سویرے ائیر پورٹ پہنچ کر سعید غنی نے جس طرح ساتھ دیا میں اس کو بھول نہیں سکتا۔
عمر شریف فن کی دنیا کا بڑا نام ‘ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا‘سعید غنی
Oct 09, 2021