کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ مولانا محمد اعظم طارق شہید رحم? اللہ علیہ کی شہادت عظیم شہادت ہے دفاع عظمت صحابہ کے لئے مولانا محمد اعظم طارق شہید رحم? اللہ علیہ اور دیگر قائدین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مولانا محمد اعظم طارق شہید رحم? اللّٰہ علیہ، مولانا قاری جمشید اقبال دامت برکاتہم، حافظ احمد بخش ایڈووکیٹ شہید رحم? اللّٰہ علیہ، مولانا محمد احمد مدنی شہید رحم? اللّٰہ علیہ، قاری تاج محمد مکی رحم? اللّٰہ علیہ، مولانا عبد القیوم طاہر دامت برکاتہم و دیگر نے 1986 میں 6 ماہ تک انفرادی طور پر سپاہ صحابہ کا کام سر انجام دیا چونکہ اس وقت تک سپاہ صحابہ کراچی کی باڈی تشکیل نہیں دی گئی تھی اور جب سپاہ صحابہ کراچی کی باڈی کی بنیاد رکھی گئی تو یہ تمام نے قاری جمشید اقبال کی مسجد معاذ بن جبل کے برابر میں واقع ایک کمرے میں جمع ہوکر سپاہ صحابہ کراچی کی باڈی کی بنیاد رکھی اور سب کو اتفاق رائے سے قابلیت و صلاحیت کے اعتبار سے عہدے تقسیم کئے گئے جس میں سپاہ صحابہ کراچی کی باڈی کا پہلا جنرل سیکٹری مولانا محمد اعظم طارق شہید رحم? اللّٰہ علیہ اور پہلا سیکرٹری اطلاعات مجھے مقرر کیا گیا اور الحمد اللہ مولانا محمد اعظم طارق شہید رحم? اللّٰہ علیہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ سپاہ صحابہ پاکستان کی صدارت کے منصب تک پہنچ گئے اور قومی اسمبلی کے ممبر بن گئے۔