کراچی ( نیوز رپورٹر ) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی چیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار رجسٹرڈ کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے تمام عاشقان رسولﷺ کو ماہ ربیع النورشریف کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں، حکومتی ادارے سہولیات دیں نہ دیں،روڈ بنیں نہ بنیں،گٹر بندہوں نہ ہوں، Kالیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرے نہ کرے ،آقائے نامدار،فخرموجودات، وجہہ تخلیق کائنات ،سرکاردوجہاں ،محبوب رب العالمین ،ختم الانبیاء والمرسلین حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت انتہائی جوش وجذبے، تزک واحتشام ،شان وشوکت اور عقیدت واحترام کے ساتھ ضرور بالضرورمنائیں اور دنیائے کفر کو بتادیںکہ ہم اپنے آقاومولیٰ ﷺسے کتنی محبت کرتے ہیں۔وہ گلبہار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کے جائزے کے موقع پر کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے 17اکتوبر کو باغ جناح میں سیاسی جلسے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیاسی پارٹی ماہ ربیع الاول میں سیاسی جلسہ فوری طورپر موخرکرنے کا اعلان کرے، ماہ ربیع الاول کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سیاسی جماعتیں ماہ ربیع الاول میں جلسے منسوخ کریں‘ سلیم قادری ترابی
Oct 09, 2021