وفاقی حکومت نے  عشرہ رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی

Oct 09, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے اعلان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر آئی بی سی سی کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں 3سے 12ربیع الاول تک عشرہ رحمت للعالمین کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ سیرت النبیؐ کو معاشرے میں عام کرنے کیلئے آئی بی سی سی وزارت تعلیم اور مقامی بورڈز کے تعاون سے پروگرام کرے گا۔ جس میں سمینار، کانفرنس، مذاکرہ، تقریری و تحریری مقابلہ جات شامل ہیں۔

مزیدخبریں